Saturday 25 August 2018

مومو چیلنج سوشل میڈیا صارفین کی زندگی کا دشمن



اسلام آباد(نیو زڈیسک) بلیو وہیل کے بعد مومو چیلنج نے پاکستان کا رخ کرلیا، عوام کی زندگی سے کھیلنے والی یہ گیم سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے رابطہ کرتی ہے جس کے بعد انہیں خطرناک چیلنجز دیے جاتے ہیں۔بلیو وہیل کے بعد مومو چیلنج عوام کی جانوں --> سے کھیلنے لگی، دیگر ممالک کے بعد پاکستان کا رخ کرنے والی یہ گیم سوشل میڈیا صارفین کو خوفناک تصویر والے اکاؤنٹ سے میسج بھیجتی ہے۔ مومو چیلنج سوشل میڈیا صارفین کو ان کے نام سے مخاطب کر کے گیم کھیلنے کا چیلنج کرتی ہے۔ عام طور پر یہ گیم بچوں اور کمزور افراد کو نشانہ بناتی ہے۔ مختلف اقسام کے چیلنجز کا اختتام بالآخر گیم کھیلنے والے کی موت پر ہوتا ہے۔اس سے قبل بلیو وہیل گیم کئی افراد کی جانیں لے چکی ہے۔ مومو گیم سے بھی اب تک 12 سالہ لڑکی سمیت متعدد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ جس کے بعد سپین سمیت کئی ممالک نے عوام کو نامعلوم اکاؤنٹ سے آنے والے پیغامات کا جواب دینے سے منع کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment