Tuesday 28 August 2018

YouTube Launches new feature Time watched Dashboard



گوگل کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اپنا بہت زیادہ وقت یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے نہ گزاریں اور اس مقصد کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔جی ہاں گوگل کی خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی لوگوں کی توجہ بھٹکانے کا باعث نہ بنے اور وہ اس حوالے سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب میں ایسا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے کتنا وقت ویڈیوز دیکھتے یا سنتے ہوئے گزار دیا ہے۔سننے میں یقین تو نہیں آتا مگر یوٹیوب آپ کو ویڈیو دیکھنے سے روکنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔یہ فیچر بائی ڈیفالٹ تو نہیں ہوگا بلکہ خود سیٹ کرنا ہوگا مگر پھر بھی کمپنی کی جانب سے کافی خوشگوار اقدام ہے۔اس فیچر کو ٹائم واچڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ صارفین کے اکاﺅنٹ مینیو میں موجود ہے۔اسکرین شاٹاس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے سب سے اوپر واچ ہسٹری ٹرن آن کا آپشن ہوگا، جس پر کلک کرنےک ے بعد آپ جان سکیں گے کہ آج، گزشتہ روز، گزشتہ ایک ہفتے میں کتنا وقت آپ نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارا اور آپ اوسطاً کتنا وقت اس ویب سائٹ یا ایپ کو دیتے ہیں۔اسکرین شاٹگوگل کے مطابق ہمارا مقصد یوٹیوب پر صارفین کو اپنا وقت گزارنے کے لیے زیادہ بہتر سمجھ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی میں اسے بہتر طریقے سے فٹ کرسکیں۔اس فیچر میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب ٹی وی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔اس سے قبل یوٹیوب میں رواں سال مئی میں ریمائنڈ می ٹو ٹیک اے بریک کا آپشنل فیچر بھی دیا گیا تھا جو کہ ٹائم واچڈ کے مینیو میں بھی نیچے اب دیا گیا ہے۔فوٹو بشکریہ گوگلآپ اس میں اپنی پسند کے وقت کا تعین کرسکتے ہیں، یعنی کتنے منٹ یا گھنٹوں بعد اس حوالے سے یاد دہانی کرائی جائے۔اسکرین شاٹ

No comments:

Post a Comment