Tuesday 28 August 2018

فیس بک کا ہم خیال لوگوں کو مزید قریب لانے کےلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

Facebook lunching his new feature soon



سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ہم خیال لوگوں کو مزید قریب لانے کےلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ،سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک نئے فیچر کا اضافہ کرنے جارہی ہے جو پوری دنیا سے ہم خیال لوگوں کو قریب لائے گا یعنی اگر ایک شخص پاکستان میں رہتا ہے اور دوسرا امریکا میں مگر ان دونوں میں کوئی بھی ایک بات مشترک ہے تو فیس بک ان دونوں میں روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔ نئے فیچر کے اضافے کے بعد جب کوئی صارف کسی بھی برانڈ یا پبلشر کے صفحے پر کسی قسم کا ردعمل دے گا تو وہاں موجود اس صفحے کے دیگر فالوورز اور آپ میں جو بھی بات یکساں ہوگی وہ فیس بک نمایاں کردے گا، اور اس شخص کے نام کے نیچے ایک مخصوص لیبل بنا ہوگا۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرنے کا مقصد دراصل ان لوگوں میں روابط بڑھانا ہے جن کا آپس میں بظاہر کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ ایک دوسرے کی فرینڈ لسٹ میں ہوتے ہیں مگر ان میں کچھ نہ کچھ چیزیں یا باتیں مشترکہ ہوتی ہیں مگر وہ ایک دوسرے سے بے خبر ہوتے ہیں-

No comments:

Post a Comment